حیدرآبادسوشیل میڈیا

سڑے انڈوں کی تقسیم پر ہنگامہ

آصف نگر کے ایک آنگن واڑی مرکز میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب مقامی افراد کو علم ہوا کہ وہاں چھوٹے بچوں کو سڑے ہوئے انڈے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ آصف نگر کے ایک مخصوص آنگن واڑی سنٹر میں پیش آیا جہاں پر بچوں کو غذائیت بخش خوراک کی فراہمی کے تحت انڈے دئے جاتے ہیں۔

حیدرآباد — آصف نگر کے ایک آنگن واڑی مرکز میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب مقامی افراد کو علم ہوا کہ وہاں چھوٹے بچوں کو سڑے ہوئے انڈے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ آصف نگر کے ایک مخصوص آنگن واڑی سنٹر میں پیش آیا جہاں پر بچوں کو غذائیت بخش خوراک کی فراہمی کے تحت انڈے دئے جاتے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق جب انڈوں سے بدبو آنا شروع ہوئی تو انہوں نے آنگن واڑی اسٹاف سے سوال کیا۔ اس پر متعلقہ ٹیچر نے بے پروائی سے جواب دیا کہ "اسکول بند ہونے کی وجہ سے پچھلے دس دنوں سے انڈے رکھے ہوئے تھے، اب ہم انہیں تقسیم کر رہے ہیں۔”

اس بیان نے عوامی غصے میں مزید اضافہ کر دیا۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آنگن واڑی مراکز کو بچوں کی صحت اور غذائیت کا خاص خیال رکھنا چاہیے، لیکن یہاں بدقسمتی سے مکمل لاپروائی برتی جا رہی ہے۔

متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔