تلنگانہ

کالیشورم پراجکٹ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ کے خلاف بی آرایس کا احتجاج

اس موقع پربی آر ایس کھمم رورل منڈل کے صدر وینو گوپال نے سوال اٹھایا کہ متحدہ ریاست اے پی میں وجود سے محروم زرعی شعبہ کو تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مختصر مدت میں ملک میں سرفہرست مقام دلانے والے اس وقت کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو کے خلاف سی بی آئی کی جانچ کس طرح ممکن ہے۔

حیدرآباد: کالیشورم پراجکٹ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کرنے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ کے خلاف بی آرایس کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جگن کے دور میں مائننگ اسکام، سی بی آئی تحقیقات ناگزیر، بڑی مچھلیوں کو پکڑنے شرمیلا کا زور
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اس موقع پربی آر ایس کھمم رورل منڈل کے صدر وینو گوپال نے سوال اٹھایا کہ متحدہ ریاست اے پی میں وجود سے محروم زرعی شعبہ کو تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مختصر مدت میں ملک میں سرفہرست مقام دلانے والے اس وقت کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراو کے خلاف سی بی آئی کی جانچ کس طرح ممکن ہے۔

پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی آر کی اپیل پر یہ احتجاج کیاگیا جس میں پارٹی قائدین، کارکنان، ذیلی اداروں کے ذمہ داران اور سوشل میڈیا واریئرس نے سیاہ بیاچس پہن کر حصہ لیا۔ کانگریس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جس کے نتیجہ میں قومی شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں رُک گئیں۔


اس موقع پر وینو نے کہا کہ متحدہ ریاست کی 60 سالہ حکمرانی میں عوام نے بے پناہ مشکلات برداشت کیں، خاص طور پر کسان اور کھیت مزدور ناقابلِ بیان مشکلات کے شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست کے بعد کے سی آر نے زرعی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لاتے ہوئے تلنگانہ کو ملک کے اناج کا مرکز بنایا۔


انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ کالیشورم کی تعمیر کے لئے چندرشیکھرراو نے دن رات محنت کی اور کسانوں کے لئے اسے فائدہ مند بنایا۔ کسانوں اور زرعی شعبہ کے بارے میں ہمیشہ سوچنے والے کے چندرشیکھرراوکو بدنام کرنے کے لیے کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی سازشوں میں ملوث ہے۔