تلنگانہ

بی آرایس کے مستعفی رکن اسمبلی ہنمنت راو کی 27ستمبر کو کانگریس میں شمولیت

تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے مستعفی رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27ستمبر کو دہلی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہو ں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے مستعفی رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27ستمبر کو دہلی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہو ں گے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج

انہوں نے یہ بیان پیر کو ان کی رہائش گاہ پر کانگریس لیڈروں سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودرراج نرسمہااور سابق ایم پی انجن کمار یادو سے ملاقات کے بعد دیا۔

انہوں نے 23 ستمبر کو راؤ نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیاتھااور کہا تھا کہ بی آر ایس میں جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں کئے گئے سروے کی بنیاد پر انہیں لگتا ہے کہ انہیں اور ان کے بیٹے کو بھی موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عہدے ان کے لیے اہم نہیں اور وہ کارکنوں کے لیے جان دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ میڑچل ملکاجگری اور میدک حلقوں سے ٹکٹ کیلئے پُرامید ہیں۔