تلنگانہ

بی آر ایس، تلنگانہ عوام کی اے ٹیم: کے ٹی آر

بی آر ایس کے سینئر قائد کے تارک راما راؤ نے کہا کہ ان کی پارٹی، کسی کی بی ٹیم نہیں ہے لیکن تلنگانہ عوام کی اے ٹیم ضرور ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے سینئر قائد کے تارک راما راؤ نے کہا کہ ان کی پارٹی، کسی کی بی ٹیم نہیں ہے لیکن تلنگانہ عوام کی اے ٹیم ضرور ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

کانگریس قائد راہول گاندھی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے جس میں راہول نے بی آر ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا تھا، کے ٹی آر نے کہا کہ ادارہ جات مقامی انتخابات میں بھی بی آر ایس نے زعفرانی جماعت سے مفاہمت نہیں کی ہے۔

انہوں نے کل کہا کہ بی آر ایس، تلنگانہ عوام کی اے ٹیم ہے نہ کہ کسی کی بی ٹیم، حکومت میں کرپشن سے متعلق اپوزیشن کے الزامات پر انہوں نے پوچھا کہ کارروائی کیلئے مرکز کو کس نے روکا ہے؟۔

شہر میں کل صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ مستحکم حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کی اہل قیادت کے سبب گجرات کیرالا، کرناٹک اور مہاراشٹرا جیسی ریاستوں سے صنعتیں، تلنگانہ منتقل ہورہی ہیں۔

اگر ریاست میں سیاسی عدم استحکام کے حالات پیدا ہوتے ہیں تو اس سے صنعتی شعبہ شدید متاثرہوگا۔