حیدرآباد

اقتدار پر دوبارہ واپسی پر بی آر ایس، ایر پورٹ کا نام بدل دے گی:کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا جب بھی ہم واپس اقتدار میں آئیں گے تب ہم ایر پورٹ کا نام پی وی نرسمہا راؤ یا پروفیسر جے شنکر کے نام سے موسوم کریں گے یا تلنگانہ کے کسی نامور سپوت کے نام پر رکھیں گے۔

 حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی آر ایس اقتدار میں واپس آتی ہے تو وہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (آر جی آئی اے) کا نام بدل دیگی اورسکریٹریٹ میں نصب کئے جانے والے راجیو گاندھی کے مجسمہ کو ہٹا دے گی۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
بحرین کی جیل میں بند نرسیا کی رہائی کیلئے کے ٹی آر کی مساعی
ایرپورٹ پر 4 خواتین کے قبضہ سے 1.9 کروڑ مالیتی گولڈ پیسٹ ضبط
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں

انہوں نے کہا کہ سکریٹریٹ کے سامنے تلنگانہ تلی کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا جس کی جگہ کانگریس حکومت راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 انہوں نے تلنگانہ کے لیے راجیو گاندھی کے تعاون پر سوال اٹھایا اور تلنگانہ تلی کی جگہ راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کرنے کے کانگریس کے فیصلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا  ہمارے دور میں، ہم نے کبھی بھی ہوائی اڈے یا آروگیہ سری اسکیم کا نام نہیں بدلا۔ لیکن کانگریس تلنگانہ تلی کی جگہ راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کرنے جا رہی ہے۔

کے ٹی آر نے کہا جب بھی ہم واپس اقتدار میں آئیں گے تب ہم ایر پورٹ کا نام پی وی نرسمہا راؤ یا پروفیسر جے شنکر کے نام سے موسوم کریں گے یا تلنگانہ کے کسی نامور سپوت کے نام پر رکھیں گے۔

ہم راجیو گاندھی کے مجسمہ کو سکریٹریٹ سے دور منتقل کریں گے اور تلنگانہ تلی کا مجسمہ نصب کریں گے کیونکہ یہ جگہ اسی مقصد کے لیے مختص ہے۔ انہوں نے کہا سیتاراما پروجیکٹ کی راجیوکنال جس کا جمعرات کو ریونت ریڈی نے افتتاح کیا تھا، کا بھی نام  بدل دیا جایگا۔

 دوسری طرف ریاستی وزرا ٹرانسپورٹ  پونم پربھاکر اور پونگولیٹی سرینواس ریڈی،  چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے سکریٹریٹ کے سامنے راجیو گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے مقام کا معائنہ کیا۔

چونکہ مجسمہ کی تنصیب کے کام مکمل ہو چکے ہیں انہوں نے ما باقی زیر التواء تزئین نو اور دیگر متعلقہ کاموں کا جائزہ لیا اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ 20 اگست کو سابق وزیر اعظم کے یوم پیدائش پر مجسمہ کی نقاب کشائی سے قبل تمام کاموں کو مکمل کرلیں۔ 

a3w
a3w