تلنگانہ

محبوب نگر ادارہ جات مقامی حلقہ کے ایم ایل سی کی نشست پر بی آرایس کامیاب

جملہ1,439 رائے دہندوں کے منجملہ 1,437 نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ گنتی کے لیے جملہ پانچ میزوں کا انتظام کیاگیا تھا۔ 1437 ووٹوں میں سے 21 ووٹ مسترد کردیئے گئے۔

حیدرآباد: محبوب نگر ادارہ جات مقامی حلقہ کے ایم ایل سی ضمنی انتخاب میں بی آرایس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی آرایس کے امیدوار نوین کمار ریڈی نے کانگریس امیدوار جیون ریڈی کو شکست دی۔ پولنگ 28 مارچ کو ہوئی تھی، آج ووٹوں کی گنتی محبوب نگر کے گورنمنٹ بوائز جونیئر کالج میں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
کونسل کا ضمنی الیکشن، نوین کمار ریڈی بی آر ایس امیدوار
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
ٹینو پہلوان کی تاجر کو زدو کوب کرنے کی ویڈیو وائرل

جملہ1,439 رائے دہندوں کے منجملہ 1,437 نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ گنتی کے لیے جملہ پانچ میزوں کا انتظام کیاگیا تھا۔ 1437 ووٹوں میں سے 21 ووٹ مسترد کردیئے گئے۔

 بقیہ 1416 ووٹوں میں سے نوین کمار ریڈی کو 762، جیون ریڈی کو 653 اور آزاد امیدوار کو ایک ووٹ ملا۔ کے نارائن ریڈی کے استعفی کے سبب یہ نشست خالی ہوئی تھی کیونکہ نارائن ریڈی ایم ایل کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔

a3w
a3w