چندرا بابو نائیڈو کی بی جے پی صدر نڈا اور امیت شاہ سے ملاقات
تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی اور ٹی ڈی پی، انتخابی مفاہمت کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔2014 میں ٹی ڈی پی، این ڈی اے کا حصہ تھی۔

نئی دہلی: تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے آج بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔
بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات جو رواں سال کے اواخر میں اور لوک سبھا الیکشن جو آئندہ سال منعقد شدنی ہیں، سے قبل چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی کے ان دونوں سرکردہ قائدین سے مفاہمت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا یہ ملاقات تقریباً نصف گھنٹہ تک جاری رہی۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی اور ٹی ڈی پی، انتخابی مفاہمت کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔2014 میں ٹی ڈی پی، این ڈی اے کا حصہ تھی۔
مگر تلگودیشم پارٹی نے مارچ2018 میں 2019 کے انتخابات سے قبل این ڈی اے حکومت سے علیحدہ ہوگئی۔ تلگودیشم پارٹی، آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کے مطالبہ پر این ڈی اے حکومت سے اپنا راستہ الگ کرچکی تھی۔