حیدرآباد

جوبلی ہلز میں بی آر ایس کی گھر گھرمہم تیز، علی مسقطی کی قیادت میں سنیتا گوپی ناتھ کی حمایت کی اپیل

علی مسقطی نے کہا کہ آج عوام خود اعتراف کر رہے ہیں کہ بی آر ایس حکومت کے فلاحی پروگرام ہی ان کے حقیقی مسائل کا حل تھے، اسی لیے عوام کانگریس حکومت سے محض دو سال میں بیزار ہو چکے ہیں۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں بی آر ایس پارٹی نے اپنی انتخابی مہم میں مزید تیزی پیدا کرتے ہوئے آج بعد نمازِ جمعہ ستیہ کالونی میں گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کیا۔ اس مہم کی قیادت سینئر بی آر ایس قائد جناب علی مسقطی نے کی۔ وفد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخاب میں بی آر ایس امیدوار اور مرحوم گوپی ناتھ کی اہلیہ سنیتا گوپی ناتھ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

وفد میں بی آر ایس کے دیگر سینئر قائدین جناب نوید اقبال، شیخ عبداللہ سہیل، محمد غوث (صدر ستیہ کالونی)، محمد فاروقی (سیکریٹری)، محمد خالد (نائب صدر)، محمد مکرم خان، احمد پٹیل اور دیگر کارکنان شامل تھے۔

علی مسقطی نے عوامی اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس ہی ریاست کی واحد حقیقی سیکولر پارٹی ہے جو بلا امتیاز مذہب و ملت عوام کی ترقی، سہولتوں اور فلاحی اقدامات کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں تشکیل شدہ تلنگانہ ریاست نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔

انہوں نے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں ریاست معاشی طور پر کمزور ہوگئی ہے اور ہر طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ بی آر ایس دور میں جاری اسکیمات — جیسے شادی مبارک، کلیانی لکشمی، سہارا پنشن، اوورسیز اسکالرشپ، بیوا، معذورین اور ائمہ و مؤذنین کے لیے فلاحی اسکیمات — کو کانگریس حکومت نے یا تو کمزور کردیا ہے یا مکمل طور پر نظرانداز کر چکی ہے، جس سے عوام حقیقی فائدے سے محروم ہو گئے ہیں۔

علی مسقطی نے کہا کہ آج عوام خود اعتراف کر رہے ہیں کہ بی آر ایس حکومت کے فلاحی پروگرام ہی ان کے حقیقی مسائل کا حل تھے، اسی لیے عوام کانگریس حکومت سے محض دو سال میں بیزار ہو چکے ہیں۔

آخر میں انہوں نے جوبلی ہلز کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ سنیتا گوپی ناتھ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھ مضبوط کریں اور ریاست کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔