تلنگانہ
بی آرایس کا نائب صدرکے انتخاب میں حصہ نہ لینا بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے مترادف:کانگریس
انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے انتخاب میں حصہ نہ لینا بالواسطہ طور پر بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔ یہ بات تو وہ بچہ بھی سمجھ سکتا ہے
حیدرآباد: تلنگانہ پی سی سی میڈیا و کمیونیکیشن کے چیئرمین ایس موہن ریڈی نے بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان ”خفیہ سمجھوتے“ کو بے نقاب کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نائب صدر کے انتخاب میں حصہ نہ لینا بالواسطہ طور پر بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔ یہ بات تو وہ بچہ بھی سمجھ سکتا ہے
جو ٹی وی پر سیاسی حالات دیکھ رہا ہو۔سوشل میڈیا پر سرگرم رام موہن ریڈی نے اس خصوص میں کئے گئے ایک ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہی بی آر ایس اور بی جے پی کا اصل چہرہ ہے۔