کانگریس میں ہی رہنے بی آرایس کے باغی رکن اسمبلی کرشناموہن کا فیصلہ
گدوال حلقہ میں ایم ایل اے کے طور پر مناسب اہمیت نہ ملنے، ترقیاتی تجاویز کو اعلیٰ حکام کی جانب سے منظوری نہ ملنے وغیرہ کی وجہ سے اچانک بی آر ایس میں واپسی کا انہوں نے اعلان کیا تھا اور اس سلسلہ میں تارک راما راو سے مشاورت بھی کی تھی۔

حیدرآباد: بی آرایس کے باغی رکن اسمبلی کرشناموہن نے کانگریس میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی اسمبلی میں حلقہ گدوال کی نمائندگی کرنے والے کرشناموہن نے منگل کو سابق وزیرو بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو سے ملاقات کرتے ہوئے بی آرایس میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔
گدوال حلقہ میں ایم ایل اے کے طور پر مناسب اہمیت نہ ملنے، ترقیاتی تجاویز کو اعلیٰ حکام کی جانب سے منظوری نہ ملنے وغیرہ کی وجہ سے اچانک بی آر ایس میں واپسی کا انہوں نے اعلان کیا تھا اور اس سلسلہ میں تارک راما راو سے مشاورت بھی کی تھی۔
چہارشنبہ کی رات کو تہ کوٹہ منڈل کے قریب ایک تاجر کے فارم ہاؤس میں ریاستی وزیر جوپلی کرشناراو، دیورکدرا کے ایم ایل اے نے ان سے طویل بات چیت کی جس کے بعد کرشنا موہن ریڈی کانگریس میں ہی برقراررہنے پر راضی ہوگئے۔
جمعرات کی صبح جوپلی کرشنا راؤ نے کرشنا موہن ریڈی سے دوبارہ بات چیت کی۔ بعد ازاں یہ تمام ایک ہی گاڑی میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے حیدرآباد روانہ ہو گئے۔