ایشیاء

بے رحم باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر ڈالا، اہلیہ شدید زخمی

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک شخص نے تیز دھار آلہ سے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا جب کہ حملے میں اہلیہ اور ایک راہ گیر بھی شدید زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک شخص نے تیز دھار آلہ سے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا جب کہ حملے میں اہلیہ اور ایک راہ گیر بھی شدید زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
شیخ رشید کا فوری پتہ چلایا جائے، راولپنڈی پولیس کو عدالت کی ہدایت
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق افسوسناک وقوعہ تھانہ آر اے بازار کے علاقے نورانی محلہ میں پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران سرکاری ملازم عثمان نے تیز دھار آلہ کا استعمال کرتے ہوئے بیوی بچوں پر حملہ کر دیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں دو بچیاں 10 سالہ انوش اور 4 سالہ لاریب موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ مقتولین کی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق حملے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے، اس کو بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

a3w
a3w