سوشیل میڈیاشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

اے ٹی ایم میں فائرنگ: شوہر نے حاملہ بیوی کو مار ڈالا، چھوٹے بھائی کے قتل کی کوشش (ویڈیو)

اترپردیش کے سہارنپور میں پیش آئے ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے اپنے بھائی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم کے اندر اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

سہارنپور: اترپردیش کے سہارنپور میں پیش آئے ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ایک شخص نے اپنے بھائی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم کے اندر اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

متعلقہ خبریں
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
پرینکا گاندھی کا روڈ شو، مسلم علاقوں میں مکانوں کی چھتوں سے پھول برسائے گئے
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا

اطلاعات ہیں کہ ملزم شوہر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد گھر پہنچا اور گھر میں موجود اپنے چھوٹے بھائی کو بھی گولی مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بچ گیا۔ اسے مبینہ طور پر حملے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون حاملہ تھی اور شوہر کو شک تھا کہ بچہ اس کے چھوٹے بھائی کا ہے۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 8 اور 9 بجے کے درمیان پیش آیا۔

اطلاعات ہیں کہ منڈی تھانہ علاقے میں واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں یہ واقعہ پیش آیا جس ذیشان نے اپنی بیوی کو عالیہ کے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی تصویر سامنے آئی ہے اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اے ٹی ایم کیبن کے اندر خون میں لت پت پڑی ہے۔ خاتون کی شناخت عالیہ اور اس کے شوہر کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ذیشان کو شبہ تھا کہ عالیہ اور اس کے چھوٹے بھائی کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں۔ اسے یہ بھی شبہ تھا کہ اس کی حاملہ بیوی کے پیٹ میں اس کا نہیں بلکہ اس کے چھوٹے بھائی بچہ پل رہا ہے۔ اسے جب افیئر کی اطلاع ملی تو وہ برہم ہوگیا۔

عالیہ اس وقت پیسہ نکالنے کے لئے اے ٹی ایم گئی ہوئی تھی۔ غصے کی حالت میں ذیشان اے ٹی ایم پر پہنچا اور اپنی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اس کے بعد وہ اپنے گھر گیا اور اپنے چھوٹے بھائی پر گولی چلا دی۔ بھائی معمولی زخمی ہوا کیونکہ گولی اس کی گردن کو چھو کر نکل گئی تھی۔

اسے قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر عالیہ کی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے اور اے ٹی ایم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ سے فوٹیج حاصل کرکے ان کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے۔

a3w
a3w