شمالی بھارت

بپرجوائے طوفان سے نمٹنے کیلئے گجرات میں 1512 شیلٹر ہومس بنائے

حکومت نے ممکنہ خطرے والے علاقہ میں رہنے والے لوگوں کی منتقلی پر زور دیا ہے اور آٹھ ضلعوں سے اب تک کل 94ہزار سے زیاد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

گاندھی نگر: گجرات میں بیپر جوائے طوفان سے نمٹنے کے لئے کچھ سوراشٹر علاقہ کے آٹھ ضلعوں میں فوری 1521شیلٹر ہومس بنائے گئے ہیں اور اب تک کل94ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں 8930بچے،4697بزرگ اور1131حاملہ خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

سرکاری ذرائع کے مطابق 75ملٹی پرپز سائکلون شیلٹرس میں جونا گڑھ میں25، پوربندرمیں چار،دیو بھومی دوارکامیں چار ، کچھ میں پانچ، امریلی میں دو ، جام نگر میں ایک ، نوساری میںایک ، بھروچ میں پانچ اور احمد آباد میں ایک شیلٹر شامل ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ بیپرجوائے طوفان کی وجہ سے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی قیادت رہنمائی میں کچھ -سوراشٹر علاقہ کے ان آٹھ ضلعوں میں1521شیلٹر ہومس فوری قائم کئے گئے ہیں۔ ان میں جوناگڑھ میں 196،کچھ میں 173، جام نگرمیں 56، پوربندرمیں140،دیو بھومیدوارکامیں 182، گیر سومناتھ میں 507 ، موربی میں 31اور راج کوٹ میں 236شیلٹر ہومس قائم کئے ہیں۔

میڈیکل ٹیم ان شیلٹرہومس کی باقاعدہ طور پر پہنچ رہی ہے اور وہاں لوگوں کی مناسب صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طوفان کے نتیجے میں ریاست میں کسی بھی طرح سے جان مان کے نقصان کو کم کرنے کے لئے وزیر اعلی کی قیادت میں پوری احتیا ط کی جا رہی ہے ۔

 اس کے لئے ریاستی حکومت نے ممکنہ خطرے والے علاقہ میں رہنے والے لوگوں کی منتقلی پر زور دیا ہے اور آٹھ ضلعوں سے اب تک کل 94ہزار سے زیاد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

ریاست میں ممکنہ طور پر طوفان سے متاثرہونے والے کچھ میں 46,823،جونا گڑھ میں4864،جام نگر میں9942،پوربندر میں 4379، دیو بھومیدوارکامیں10,749گیر سومناتھ میں 1605، موربی میں9243اور راج کوٹ میں6822شہریوں سمیت کل آٹھ ضلعوں میں اب تک کل تقریبا94,427شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرایا گیا ہے۔ ان میں 8930بچے،4697بوڑھے اور 1131حاملہ خواتین شامل ہیں ۔

قدرتی آفات کے خلاف تیاری عزم میں گجرات کا ڈیزاسٹر منجمنٹ آگے بڑھ رہا ہے۔ گجرات میں 1600کلومیٹر لمباسمندری کنارا ہونے کی وجہ سے ریاست کے ساحلی علاقوں میں آنے والے طوفانوں کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

 ایسے طوفان کے بحران سے نمٹنے اور ریاست کی عوام کو محفوظ مقامات پر رکھنے کے لئے ریاستی حکومت نے طویل کی بینائی کا استعمال کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں جدید تری سہولیات سے لیس75ملٹی پرپز سائکلون شیلٹرس (ایم پی سی ایس)کی تعمیر کیا ہے۔ آج ریاست اب بیپر جوائے طوفان کے ممکنہ اثرات کے لئے جدوجہدکے لئے تیار ہو رہا ہے تب یہ شیلٹرس عوام کے لئے ایک نعمت ثابت ہورہا ہے۔