شمال مشرق

ہلدوانی میں دوبارہ بلڈوزر کارروائی شروع ہوگئی

ضلع انتظامیہ کو باغ جالا میں جنگلات کی اراضی پر تجاوزات کی شکایت موصول ہوئی۔ اس معاملہ کی تحقیقات کی گئی۔ تحقیقات کے دوران حقائق درست پائے گئے تو تجاوزات کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہیں قواعد کے مطابق نوٹس جاری کیے گئے۔

نینی تال: اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے باغ جالا میں ہفتہ کو ضلع انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور 8 غیر قانونی مکانات کو منہدم کر دیا گیا۔ تمام کارروائی پرامن ماحول میں انجام دی گئی۔

متعلقہ خبریں
بہار کے موضع میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تردید
انیس الغرباء بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی اجلاس
ہلدوانی میں صورتحال معمول پرنیم فوجی فورسس کی مزید کمپنیاں تعینات
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کانوڑ یاترا، سپریم كورٹ كی عبوری روک میں توسیع

ضلع انتظامیہ کو باغ جالا میں جنگلات کی اراضی پر تجاوزات کی شکایت موصول ہوئی۔ اس معاملہ کی تحقیقات کی گئی۔ تحقیقات کے دوران حقائق درست پائے گئے تو تجاوزات کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہیں قواعد کے مطابق نوٹس جاری کیے گئے۔

ایس ڈی ایم پریتوش ورما نے کہا کہ جنگل کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی8 غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرنے کے بعد سب سے پہلے انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔ جس کے بعد آج ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

دو جے سی بی مشینوں سے آٹھ زیر تعمیر مکانات کو موقع پر مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (کرائم) ہربنس سنگھ کے علاوہ ایریا پولیس آفیسر نتن لوہانی بھی موقع پر موجود تھے۔

ایس ڈی ایم ورما نے کہا کہ جنگلات کی زمین بیچنے والے لینڈ مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس دوران کسی قسم کی کوئی ناخوشگوار اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ 8 فروری کو ہلدوانی کے بنبھول پورہ کے مبینہ مالک کے باغ سے تجاوزات ہٹانے کے دوران ایک برادری کے ہزاروں لوگوں نے تشدد پھیلایا تھا۔ غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ پٹرول بموں سے حملہ کرکے کئی گاڑیوں اور بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔ اس تشدد میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔

پولیس فسادیوں کے خلاف تیزی سے کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس نے فساد کے تمام مرکزی ملزمین اور پانچ خواتین سمیت کل 89 فسادیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔