حیدرآباد

رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دن تعطیل کا اعلان کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ

بنڈی سنجے نے کہا کہ اگر کانگریس قائدین چاہیں تو ہم انہیں باسمتی چاول بھیجنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ بنڈی سنجے نے حکومت سے ہندو عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے22 جنوری کو تعطیل کا اعلان کرنے کی اپیل کی۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے ریاستی حکومت سے 22جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
حیدرآباد میں شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی 148ویں یومِ پیدائش تقاریب کے ساتھ منائی گئی
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
ورنگل: سیلاب متاثرین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے، کے کویتا کا مطالبہ
جامع مسجد عالم پلی وقارآباد میں افتتاحی جلسہ ماہانہ درس تفسیر قرآن کریم کا انعقاد

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر میں تلنگانہ عوام کا بڑا حصہ رہا ہے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد مورتیوں کو رکھنے کی تقریب میں عوام کو رضا کارانہ طور پر شرکت کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔

 چند لوگوں کی جانب سے مورتیوں کا راشن کے چاول سے تقابل کرنے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی تقریب پر سیاست کرنا نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس قائدین چاہیں تو ہم انہیں باسمتی چاول بھیجنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ بنڈی سنجے نے حکومت سے ہندو عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے22 جنوری کو تعطیل کا اعلان کرنے کی اپیل کی۔