تلنگانہ

تلنگانہ جذبات بھڑکاتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے وزیراعلی تلنگانہ پر بنڈی سنجے کا الزام

تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ عوام کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ایک مرتبہ پھر تلنگانہ جذبات بھڑکاتے ہوئے دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ عوام کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو ایک مرتبہ پھر تلنگانہ جذبات بھڑکاتے ہوئے دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دو لاکھ سے زائد مکانات فراہم کئے جبکہ چندرشیکھرراو نے 1500 مکانات ہی دیئے جو غیر معیاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا جنہوں نے ریاست کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے دھرانی پورٹل کو پوری طرح اپنی خاندانی ضروریات کے لیے استعمال کرنے کا وزیراعلی پر الزام لگایا۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی آرایس ایک ہی ہیں۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی جانب سے آج بڑے پیمانہ پر گھر گھر بی جے پی پروگرام جس کو ”مہاجن سمپرک ابھیان کا نام دیاگیا ہے منعقد کیاگیا۔

بنڈی سنجے سے لے کر مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی، رکن راجیہ سبھا کے لکشمن اور سینکڑوں لیڈروں و کارکنوں نے ریاست بھر میں ایک ہی دن میں 35 لاکھ خاندانوں سے ملنے کے منصوبہ کے ساتھ یہ پروگرام منعقد کیا۔

بنڈی سنجے نے کریم نگر میں جیوتی نگر اور چیتنیا پوری کالونیوں کا دورہ کیا۔بنڈی سنجے نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے جن سمپرک ابھیان پروگرام میں مودی کے 9 سالہ دور حکومت پر شائع ہونے والے کتابچے تقسیم کیے جا رہے ہیں اور گھر گھر اسٹیکرس چسپاں کیے جا رہے ہیں۔

بی جے پی لیڈروں نے گھر گھر جا کر عوام سے ملاقات کی اور مودی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی جانب سے گذشتہ 9برسوں سے ملک کی ترقی کے اقدامات سے واقف کروایا۔ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں عنبر پیٹ اور نامپلی ڈویژن کا دورہ کیا۔

بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن نے مشیرآباد اسمبلی حلقہ میں گاندھی نگر کا دورہ کیا۔ انہوں نے گھر گھر پہنچ کر پمفلٹس تقسیم کئے اور اسٹیکرس گھروں پر چسپاں کئے۔

بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے صبح 9 بجے تک تقریباً 10 لاکھ خاندانوں سے ملاقات کی اور آج دوپہرایک بجے تک بی جے پی لیڈر اور کارکن ریاست بھر میں 35 لاکھ خاندانوں سے ملاقات کے ذریعہ تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔