تلنگانہ

 ضمانتوں پر عمل آوری ثابت کرنے پر سیاست چھوڑنے بنڈی سنجے کا چالینج

کریم نگر میں آج منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سنجے نے کہا کہ کانگریس قائدین میڈیا کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے چالینجس کے نام پر ڈرامہ کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: حلقہ پارلیمنٹ کریم نگر کے بی جے پی امیدوار بنڈی سنجے نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت ثابت کرتی ہے کہ اس نے چھ ضمانتوں پر عمل کیا ہے تو وہ مقابلہ سے دستبردار ہوجاینگے۔ انہوں نے کہا  کانگریس جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری

کریم نگر میں آج منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سنجے نے کہا کہ کانگریس قائدین میڈیا کے ذریعہ عوام کو گمراہ کرنے  کے لیے چالینجس کے نام پر ڈرامہ کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا ریونت ریڈی نے کہا تھا کہ وہ 100 دنوں میں 6 ضمانتوں پر عمل کریں گے، اور انہوں نے منشور کو بائبل، قرآن اور بھگواد گیتا سے تعبیر کیا تھا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چیف منسٹر نے ریاست کے عوام کو دھوکہ دیا۔

 ایک اور پروگرام میں بنڈی سنجے نے کہا کہ مسلمانوں کی پارٹی کانگریس ہے اور ہندوتوا کی علمبردار بی جے پی ہے۔