ایشیاء

انڈونیشیا کے شہر سیمارانگ میں بس حادثہ، 15 افراد ہلاک، 19 زخمی

انڈونیشیا کے وسطی صوبہ جاوا کے شہر سیمارانگ میں پیر کی صبح ایک بس حادثے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ ، مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ کراپیاک ٹول ایگزٹ کے قریب ایک چوراہے پر پیش آیا۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے وسطی صوبہ جاوا کے شہر سیمارانگ میں پیر کی صبح ایک بس حادثے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ ، مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ کراپیاک ٹول ایگزٹ کے قریب ایک چوراہے پر پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ


سیمارانگ سرچ اینڈ ریسکیو دفتر کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجے میں بس سڑک کے بیریئر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔


سیمارانگ سرچ اینڈ ریسکیو دفتر کے سربراہ بودیونو نے کہا،”ریسکیو آپریشن کافی مشکل تھا کیونکہ کچھ متاثرین بس کے اندر پھنسے ہوئے تھے اور ٹوٹے ہوئے شیشوں کے باعث رسائی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی۔ امدادی کارکنوں کو بس کے اندر داخل ہو کر راستہ بنانا پڑا اور انتہائی احتیاط کے ساتھ متاثرین کو نکالنا پڑا۔”


دفتر نے تصدیق کی ہے کہ تمام متاثرین کو بس سے نکال کر مقامی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔