آندھراپردیش
آندھراپردیش میں بس اُلٹ گئی، 15 مسافرین زخمی
عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حادثہ میں بس کے تقریبا 15مسافرین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیااور اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈاضلع میں آرٹی سی بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں بس میں سوار مسافرین میں سے 15مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے تونی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب وجئے واڑہ سے پاروتی پورم کی سمت جانے والی اس بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حادثہ میں بس کے تقریبا 15مسافرین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیااور اس روٹ کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔