دیگر ممالک

جنوبی میکسیکو میں بس کھائی میں گر گئی، 27 افراد ہلاک

حکومت کے سکریٹری جوز ڈی جیسس رومیرو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثہ جمعرات کی صبح میگڈالینا پیناسکو میں پیش آیا، جب گاڑی سڑک سے پھسل کر 10 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں ایک بس ہائی وے سے کھائی میں گرگئی جس سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بس چہارشنبہ کو میکسیکو سٹی سے آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

ریاستی حکومت کے سکریٹری جوز ڈی جیسس رومیرو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حادثہ بدھ کی صبح میگڈالینا پیناسکو میں پیش آیا، جب گاڑی سڑک سے پھسل کر 10 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر29 ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد زخمی ہیں۔ بیان کے مطابق مقامی حکام اور رہائشی دونوں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بچانے اور لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ریاستی گورنر سالومن جارا نے ٹویٹر پر کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔