ایشیاء

جئے شنکر کو احتجاج میں مدعو نہیں کیا گیا، عمران خان کی پارٹی کی وضاحت

جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک قائد کی طرف سے وزیرخارجہ ہند ایس جئے شنکر کو احتجاج میں مدعو کرنے کے معاملہ سے خود کو علیحدہ کرلیا۔

پشاور(پی ٹی آئی) جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک قائد کی طرف سے وزیرخارجہ ہند ایس جئے شنکر کو احتجاج میں مدعو کرنے کے معاملہ سے خود کو علیحدہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
لاوس سے 17 ہندوستانی ورکرس کی واپسی
چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کے الیکشن پر عالمی میڈیا میں ہلچل
عمران خان کا پولی گراف ٹسٹ کرانے سے انکار

اس نے زور دے کر کہا کہ سیاسی جدوجہد میں کسی بھی بیرونی ملک کا کوئی رول نہیں۔ پارٹی کے صدرنشین بیرسٹر گوہر علی خان نے ہفتہ کے دن کہا کہ چیف منسٹر صوبہ خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات محمد علی سیف کے ریمارکس کی غلط تشریح کی گئی۔

صوبہ خیبرپختونخواہ میں عمران خاں کی پارٹی کی حکومت ہے۔ سیف نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی جئے شنکر کو اپنے احتجاج میں مدعو کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جس پر برسراقتدار محاذ کی طرف سے سخت تنقید ہوئی۔

محمد علی سیف نے ہفتہ کے دن ایک سوال کے جواب میں طنزیہ کہا تھا کہ پی ٹی آئی جئے شنکر کو دعوت دے گی کہ وہ آئیں اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں حصہ لیں اور ہمارے عوام سے خطاب کریں۔ وہ دیکھیں کہ پاکستان میں جمہوریت کتنی مضبوط ہے، جہاں ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔

گوہر علی خاں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا دستوری حق ہے۔ کسی بھی بیرونی شخصیت کو کوئی دعوت نامہ نہیں دیا گیا۔ کسی بھی غیر ملکی شخصیت کو ہمارے داخلی معاملت پر تبصرہ کرنے نہیں دیا جاتا۔