تلنگانہ

تلنگانہ میں بس یاترا،سدارامیا اور شیوکمار مہما ن خصوصی

کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا اور نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار، تلنگانہ میں ہونے والی بس یاترا میں مہمان خصوصی کے طورپر حصہ لیں گے۔

حیدرآباد: کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا اور نائب وزیراعلی ڈی کے شیوکمار، تلنگانہ میں ہونے والی بس یاترا میں مہمان خصوصی کے طورپر حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

وہ اس یاترا کے دوران عوام کو یہ بتائیں گے کہ پڑوسی ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں پر کس طرح کامیابی کے ساتھ عمل کو یقینی بنایاجارہا ہے۔

یہ یاترا 28اکتوبرسے چیوڑلہ سے شروع ہوگی۔اس دوسرے مرحلہ کی وجئے بھیری یاترا کا آغازچیوڑلہ سے ہوگاجو ناگرکرنول ضلع کے کولاپورسے ہوتے ہوئے ناگرجناساگر تک جاری رہے گی۔

اس یاترا کے سلسلہ میں کانگریس کے مقامی لیڈران انتظامات میں مصروف ہیں۔یاترا کے دوسرے دن پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی اور آخری دن پارٹی کے سینئر لیڈرراہل گاندھی اس یاترا میں حصہ لیں گے۔

پڑوسی ریاست کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی کے بعد تلنگانہ کے کانگریس کیڈرمیں کافی جوش وخروش پایاجاتا ہے۔