شمالی بھارت

مہاراشٹر اور تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی دو خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 18 جون کو

یہ دونوں اسامیاں بالترتیب محترمہ سُنیترا اجیت پوار اور مسٹر سی وی شنموگم کے استعفے کے باعث پیدا ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر سے منتخب محترمہ سُبیترا پوار نے 6 مئی کو اور تمل ناڈو سے منتخب جناب شنموگم نے 7 مئی کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کی مدتِ کار بالترتیب 4 جولائی 2028 اور 29 جون 2028 کو ختم ہونی تھی۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور تمل ناڈو سے راجیہ سبھا کی دو خالی نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 18 جون کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ دونوں اسامیاں بالترتیب محترمہ سُنیترا اجیت پوار اور مسٹر سی وی شنموگم کے استعفے کے باعث پیدا ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر سے منتخب محترمہ سُبیترا پوار نے 6 مئی کو اور تمل ناڈو سے منتخب جناب شنموگم نے 7 مئی کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کی مدتِ کار بالترتیب 4 جولائی 2028 اور 29 جون 2028 کو ختم ہونی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ شیڈول کے مطابق، ان دونوں ریاستوں سے خالی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن یکم جون کو جاری کیا جائے گا اور 8 جون تک نامزدگی کے کاغذات داخل کیے جا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

نامزدگی کے کاغذات کی جانچ پڑتال 9 جون کو کی جائے گی جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 11 جون ہوگی۔ پولنگ (ووٹنگ) 18 جون کو صبح 9:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5:00 بجے سے کی جائے گی اور انتخابی عمل 20 جون تک مکمل ہو جائے گا۔