اویسی فائرنگ کیس میں اہم پیش رفت، ہاپوڑ عدالت پہنچے
واقعے کے بعد پولیس نے سچن پنڈت اور شبھم گوجر نامی دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا
ہاپوڑ : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے قومی صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی آج ہاپوڑ کی عدالت پہنچ گئے، جہاں ان پر فائرنگ سے متعلق مقدمے میں ان کی گواہی ریکارڈ کی جانی ہے۔
یہ معاملہ 3 فروری 2022 کا ہے، جب میرٹھ-دہلی روڈ پر اسد الدین اویسی کی گاڑی کو مبینہ طور پر نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے سچن پنڈت اور شبھم گوجر نامی دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے تھے۔ فائرنگ کے اس واقعے کے بعد اویسی کی سکیورٹی سے متعلق بھی کئی سوالات اٹھے تھے۔
آج ہاپوڑ عدالت میں اسد الدین اویسی کا بیان اہم گواہی کے طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔ عدالت میں ان کا بیان مقدمے کی آئندہ کارروائی کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔