حیدرآباد
ٹرینڈنگ
کابینی وزرا کے قلمدانوں کو حتمی شکل دے دی گئی، کونسا محکمہ کس کے لئے؟
ریونیو کا عہدہ ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا کو سونپا گیا اور محکمہ داخلہ کا عہدہ اتم کمارریڈی کو دیا گیا۔ کانگریس حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی نئی کانگریس حکومت میں وزرا کے قلمدانوں کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ ریوینیو کا قلمدان ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا کو سونپا گیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ کا قلمدان کیپٹن اتم کمارریڈی کو دیا گیا ہے۔ کانگریس حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئیے ہیں۔
وزرا کے قلمدانوں کا الاٹمنٹ اس طرح ہے:
ملو بھٹی وکرامارکا: نائب وزیراعلیٰ اور محکمہ محصولات
اتم کمارریڈی: محکمہ داخلہ
ڈی سریدھر بابو: محکمہ فینانس
پی سرینواس ریڈی: محکمہ آبپاشی
دامودر راج نرسمہا: محکمہ صحت
کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی: محکمہ بلدی نظم ونسق
پونم پربھاکر: محکمہ بہبودی پسماندہ طبقات
کونڈا سریکھا: محکمہ بہبودی خواتین واطفال
دھناسری انوسیا (سیتکا): محکمہ قبائیلی بہبود
ٹی ناگشیور راؤ: محکمہ عمارات وشوارع
جوپلی کرشنا راؤ: محکمہ سیول سپلائز