حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ریونت ریڈی نے حلف لیتے ہی کانگریس کی 6 ضمانتوں کی فائل پر دستخط کردیئے

تقریف حلف برداری کے بعد ریونت ریڈی تاج کرشنا ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے۔ ریونت ریڈی نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور صدر ملیکارجن کھرگے کے ساتھ تاج کرشنا میں خصوصی ملاقات کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے دوسرے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے والے ریونت ریڈی نے 2 فائلوں پر دستخط کردیئے۔ پہلی فائل انتخابی منشور میں کانگریس پارٹی کے وعدوں کے مطابق 6 ضمانتوں کی تھی جس پر ریونت ریڈی نے دستخط کئے۔ اس کے ساتھ ہی ریونت ریڈی نے معذور رجنی کیلئے ملازمت پر تقرری کے آرڈر پر مشتمل دوسری فائل پر بھی دستخط کردیئے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اس طرح انہوں نے چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیتے ہی ان فائلوں پر دستخط کرتے ہوئے اپنے وعدہ کی پاسداری کی ہے۔ تلنگانہ کے عوام کو کانگریس کی 6 ضمانتوں کے تحت مختلف سہولتوں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے جن میں قابل ذکر ہر گھر کو 200 یونٹ مفت برقی، ہر خاندان کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، ہر خاتون کو ماہانہ ڈھائی ہزار روپے وظیفہ اور آر ٹی سی بس میں مفت سفر کی سہولت شامل ہیں۔

تقریب حلف برداری کے بعد ریونت ریڈی تاج کرشنا ہوٹل کیلئے روانہ ہوگئے۔ ریونت ریڈی نے سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور صدر ملیکارجن کھرگے کے ساتھ تاج کرشنا میں خصوصی ملاقات کی۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی اعلیٰ قائدین سے ملاقات کے بعد کابینی اجلاس کیلئے سکریٹریٹ پہنچیں گے۔ پارٹی قائدین اور سکریٹریٹ کے ملازمین نے ریونت ریڈی کے استقبال کیلئے زبردست انتظامات کئے ہیں۔