کینیڈا میں 2ہندوستانی نژاد افراد کو گولی مار دی گئی
کینیڈا کے سرے (برٹش کولمبیا) میں والمارٹ اسٹور کے باہر فائرنگ میں ہلاک 2 ہندوستانی نژاد افراد کو سمجھا جاتا ہے کہ چن کر نشانہ بنایا گیا اور اس کیس کا تعلق سے منظم جرائم سے ہے۔
اوٹاوا (پی ٹی آئی) کینیڈا کے سرے (برٹش کولمبیا) میں والمارٹ اسٹور کے باہر فائرنگ میں ہلاک 2 ہندوستانی نژاد افراد کو سمجھا جاتا ہے کہ چن کر نشانہ بنایا گیا اور اس کیس کا تعلق سے منظم جرائم سے ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔
انٹیگریٹڈ ہومیسائیڈ انوسٹی گیشن ٹیم (آئی ایچ آئی ٹی) نے کہا کہ 23 سالہ گگن پریت (گیری) ریہل اور 24 سالہ سکجیت کور کو 15 نومبر کی رات والمارٹ اسٹور کے باہر گولیاں ماری گئیں۔ دونوں نے دواخانہ میں دم توڑ دیا۔
پولیس کے بموجب یہ دونوں متصل ٹاؤن شپ ڈیلٹا میں رہتے تھے۔ گگن پریت کے بارے میں پولیس کو پتہ ہے کہ اس نے اسلحہ سے جڑے جرائم کئے تھے جبکہ سکجیت کور کے کینیڈا میں روابط کافی محدود تھے۔
سی بی سی نیوز نے کہا ہے کہ پولیس کا ماننا ہے کہ رات 10-51 بجے قریب میں ایک کار میں آگ لگ گئی۔
کار میں آگ لگنے کا فائرنگ کے واقعہ سے ربط ہوسکتا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ گاڑی حملہ آوروں کی تھی۔ چہارشنہ کے دن آئی ایچ آئی ٹی نے کہا کہ اس کا ماننا ہے کہ چن کر نشانہ بنایا گیا اور معاملہ منظم جرائم سے جڑا ہے۔