حیدرآباد

کریم نگر میں صحافیوں کیلئے مختص مکانات کی منسوخی، حکومت کا شرمناک اقدام: کے ٹی آر

حکومت کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے بجائے گھروں کی جگہیں واپس لینا مناسب بات نہیں ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے سابق بی آر ایس حکومت کے ذریعہ کریم نگر ٹاؤن میں صحافیوں کو مختص مکانات کو منسوخ کرنے میں ریاستی حکومت کے فیصلہ کو غلط اور ظالمانہ حرکت قرار دیا۔ راما راؤ نے ایک بیان میں کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت والی کانگریس حکومت صحافیوں کو مکانات کی الاٹمنٹ کے بی آر یس حکومت کے کارنمہ کو ہضم کرنے میں ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تمام مستحق صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے چیف منسٹر کا تیقن
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح

 انہوں نے کہا بی آر یس نے ہمیشہ سماج کی بھلائی کے لیے کام کیا ہے اور اسی طرز عمل کو جاری رکھا جایگا۔ انہوں نے ریاست میں نظم و نسق کی صورت حال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومے ایک طرف  حیدرآباد میں غریبوں کے مکانات گرا رہی تھی، تو دوسری طرف کریم نگر میں صحافیوں کے مکانات کو واپس لے لیا گیا۔

حکومت کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے بجائے گھروں کی جگہیں واپس لینا مناسب بات نہیں ہے۔

کے ٹی راما راو نے کہا کانگریس نے صحافیوں  کے خلاف نفرت پیدا کر رہی ہے کیونکہ وہ حکمرانی پر سوال اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تہوار سے پہلے ریونت ریڈی حکومت نے صحافیوں کو بڑا جھٹکا دیا۔

منظور شدہ مکانات کو منسوخ کرنے کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اس طرح کی ناانصافی کے خلاف ریاستی حکومت سے لڑے گی اور حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔