کینسر میں مبتلا اداکارہ حنا خان کی انسٹا گرام اسٹوری، اللہ میری مدد فرما
حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی آپ کو درد، تکلیف اور مشکل سے نہیں نکال سکتا۔
مہاراشٹرا: ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حنا خان نے اپنی صحت یابی کیلئے دعامانگ لی۔ بریسٹ کے کینسر کے تیسرے درجہ سے جنگ لڑنے والی حنا خان اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرکے رو پڑیں۔
حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پیغام شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی آپ کو درد، تکلیف اور مشکل سے نہیں نکال سکتا۔
اداکارہ نے یہ انسٹا گرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ربِ کائنات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد فرما، آپ سے مدد کی درخواست ہے۔
اداکارہ نے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے رونے والے ایموجیز بھی اسٹوری میں لگائی ہے۔ حنا خان کی انسٹاگرام اسٹوری سے واضح ہورہا ہے کہ اداکارہ کینسر کے علاج کے دوران شدید تکلیف میں ہیں۔
واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔ حنا خان کا علاج شروع ہوچکا ہے اور اُنہوں نے علاج کے پہلے مرحلہ میں اپنے خوبصورت بال بھی کٹوا دیے ہیں۔