جرائم و حادثات

شوروم میں اچانک آگ لگ گئی، 16 الیکٹرک بائیکس جل کر خاکستر

پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی شمس آباد بلدیہ کے حدود میں الکٹرک بائیکس کے شوروم میں اچانک بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں 16الکٹرک بائیکس جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کی۔

قبل ازیں فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے اطلاع پر وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی ہے۔