حیدرآباد

حیدرآباد میں پانچ روپئے میں کھانا فراہم کرنے والی کینٹینوں کا افتتاح

حیدرآباد میں صرف پانچ روپے میں کھانا فراہم کرنے والی مزید دو اندیرما کینٹینس کا افتتاح عمل میں آیا۔ موتی نگر اور خیریت آباد منٹ کمپاؤنڈ میں قائم ان کینٹینوں کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور میئر وجئے لکشمی نے کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں صرف پانچ روپے میں کھانا فراہم کرنے والی مزید دو اندیرما کینٹینس کا افتتاح عمل میں آیا۔ موتی نگر اور خیریت آباد منٹ کمپاؤنڈ میں قائم ان کینٹینوں کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور میئر وجئے لکشمی نے کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

نئی کینٹینوں میں جدید فوڈ کنٹینرس، نشستوں کی سہولت، آر او پینے کا پانی، واش بیسن اور ڈرینج جیسی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں فی الحال 150 کینٹینیں چل رہی ہیں جن سے یومیہ اوسطاً 30 ہزار افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ان کینٹینوں کا مقصد بھوک سے پاک حیدرآباد ہے۔ اندرماکینٹینوں میں صرف 5 روپے میں ناشتہ اور 5 روپے میں دوپہرکا کھانا دیا جا رہا ہے۔ ناشتہ پر 14 روپے اور دوپہر کے کھانے پر 24.83 روپے جی ایچ ایم سی خرچ کر رہی ہے۔ ہر فرد پر تقریباً 3 ہزار روپے کا مالی بوجھ کم ہو رہا ہے۔


اس موقع پر وزیرپونم پربھاکر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت اندیرمّا کینٹین شروع کی گئی ہیں۔ پہلے ہی پانچ روپے میں کھانا فراہم کر رہے ہیں، اب سے پانچ روپے میں ناشتہ بھی دیا جائے گا۔