جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کار، بائیک سے متصادم، تین نوجوان شدید زخمی

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان شدیدزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان شدیدزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری سے کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، موٹر سائیکل سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بائیک پر سوار تین نوجوان سڑک پر گرکر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ حادثہ کا سبب بننے والی کار کو ضبط کرلیاگیا۔