حیدرآباد

ڈی جے ساؤنڈ لگانے پر میئر وجئے لکشمی کے خلاف کیس درج

ذرائع کے بموجب تاخیر سے ملنے والی اطلاع پر بتایا گیا کہ بنجارہ ہلز کے ایم بی ٹی نگر میں میئر جی وجئے لکشمی کی نگرانی میں بتکماں تہوار کے موقع پر رات کے 11:45 بجے زور دار آواز کے ڈی جے ساؤنڈ چلایا جارہا تھا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بنجارہ ہلز پولیس نے ممنوعہ ڈی جے ساؤنڈ لگانے پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی میئر اوردیگر 2 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
نوین الحق نے کوہلی‘کوہلی کے نعروں پر خاموشی توڑی

ذرائع کے بموجب تاخیر سے ملنے والی اطلاع پر بتایا گیا کہ بنجارہ ہلز کے ایم بی ٹی نگر میں میئر جی وجئے لکشمی کی نگرانی میں بتکماں تہوار کے موقع پر رات کے 11:45 بجے زور دار آواز کے ڈی جے ساؤنڈ چلایا جارہا تھا۔

اس موقع پر بنجارہ ہلز پولیس نے پہونچ کر اس پر اعتراض کیا تو میئر وجئے لکشمی نے پولیس عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ جبکہ مذہبی تہواروں میں ڈی جے ساؤنڈ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پولیس ملازمین نے اس واقعہ کی اطلاع اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو دی پولیس نے گریٹر حیدرآباد کی میئر جی وجئے لکشمی‘ آرگنائزر وجئے کمار اور ڈی جے ساؤنڈ منیجر غوث کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔