شمالی بھارت

بریلی میں اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ، 8 افراد کے خلاف کیس درج

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کے الزام میں اترپردیش کے ضلع بریلی میں 8 افراد کے خلاف کیس درج ہوا۔

بریلی(یوپی): سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کے الزام میں اترپردیش کے ضلع بریلی میں 8 افراد کے خلاف کیس درج ہوا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
معاشقہ کا معاملہ، باپ نے حاملہ بیٹی کا گلا گھونٹ دیا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

سپرنٹنڈنٹ پولیس (رورل) راج کمار اگروال نے کہا کہ محرم کی ایک کلپنگ قابل اعتراض ریمارکس کے ساتھ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ناظم رضا نامی شخص نے پوسٹ کی جسے دیگر 7 افراد نے فرقہ وارانہ گڑبڑ کے ارادہ سے وائرل کیا۔

ناظم رضا عرف صدام‘ اویسی‘ سہیل‘ مصطفی‘ ارمان‘ طاہر حسین اور سلمان مامی دیگر 2 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔