’’کنگنا، پٹھان کی ایک دن کی آمدنی، تمہاری زندگی بھر کی کمائی سے زیادہ ہے‘‘، اداکارہ نے دیا یہ جواب

جب اداکارہ نے فلم اور سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریف کرنے والے لوگوں پر سخت حملے شروع کئے تو ایک ٹویٹر یوزر نے اسے یہ کہتے ہوئے ٹرول کیا کہ پٹھان کا سنگل ڈے کلیکشن تمہاری زندگی بھر کی کمائی سے زیادہ ہے۔

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت، جو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر واپس آگئی ہیں، جمعہ کی صبح ٹویٹ کا سلسلہ شروع کر دیا کیونکہ شاہ رخ خان کی تازہ ترین ریلیز ‘پٹھان’ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور شاید کنگنا کو پٹھان کی بے مثال کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے۔

جب اداکارہ نے فلم اور سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریف کرنے والے لوگوں پر سخت حملے شروع کئے تو ایک ٹویٹر یوزر نے اسے یہ کہتے ہوئے ٹرول کیا کہ پٹھان کا سنگل ڈے کلیکشن تمہاری زندگی بھر کی کمائی سے زیادہ ہے۔

کنگنا جواب دینے سے باز نہیں آئی اور بتایا کہ کس طرح اس نے اپنی آنے والی فلم ‘ایمرجنسی’ کے لئے ہر ایک چیز کو گروی رکھ دیا ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ نے صبح سویرے اپنے ٹویٹر پر لکھا، ’’وہ تمام لوگ جو پٹھان کو نفرت پر محبت کی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں، میں اس سے اتفاق کرتی ہوں لیکن کس کی محبت پر کس کی نفرت؟ آئیے بالکل درست بات کرتے ہیں، کون ٹکٹ خرید رہا ہے اور اسے کامیاب بنا رہا ہے۔ کیا یہ کامیابی ہے؟

کنگنا نے مزید کہا، ہاں یہ بھارت کی محبت اور شمولیت ہے جہاں 80 فیصد ہندو رہتے ہیں اور پھر بھی پٹھان نامی فلم جو دشمن ملک پاکستان اور آئی ایس آئی کو گلیمرائز کرکے دکھارہی ہے، کامیابی سے چل رہی ہے۔‘‘

اس پر ڈاکٹر نیمو یادو کے نام سے ایک پیروڈی اکاؤنٹ والے ٹویٹر یوزر نے کہا کہ پٹھان کی ایک دن کی کمائی آپ کی زندگی بھر کی کمائی سے زیادہ ہے۔

کنگنا نے کوئی وقت ضائع کئے بغیر اسے جواب دیا کہ ’’نمو بھائی، میری کوئی کمائی نہیں ہے، میں نے اپنا گھر، اپنے دفتر میں رکھی ہوئی ہر ایک چیز رہن رکھ دی ہے تاکہ صرف ایک فلم بنائی جائے جو ہندوستان کا آئین اور اس عظیم قوم سے ہماری محبت کا جشن منائے گی۔

اس سے پہلے دن میں، کنگنا نے یہ بھی تجویز پیش کی تھی کہ میکرز ’پٹھان‘ کا نام بدل کر ’انڈین پٹھان‘ کر دیں۔ ’’مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی مسلمان محب وطن ہیں اور افغان پٹھانوں سے بہت مختلف ہیں… بنیادی بات یہ ہے کہ ہندوستان کبھی افغانستان نہیں بنے گا، ہم سب جانتے ہیں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے۔ اس لیے فلم پٹھان کا مناسب نام ’’ہندوستانی پٹھان‘‘، اس کی کہانی کے عین مطابق ہے۔‘‘

کنگنا نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ یہ ہندوستان کی محبت ہے جس نے دشمنوں کی نفرت اور اوچھی سیاست پر فتح حاصل کی ہے…لیکن وہ تمام لوگ جو بڑی امیدیں لگائے ہوئے ہیں، براہ کرم نوٹ کریں… پٹھان صرف ایک فلم ہو سکتی ہے… گونجے گا یہاں تو صرف: ’’جئے شری رام‘‘