بھارت
ذات پات اور فرقے خدا نے نہیں بنائے: موہن بھاگوت
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہاکہ ضمیر اور بیدارئ شعور ملک میں پہلے جیسے ہی ہیں، صرف خیالات کا اختلاف ہے۔
ممبئی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہاکہ ضمیر اور بیدارئ شعور ملک میں پہلے جیسے ہی ہیں، صرف خیالات کا اختلاف ہے۔
وہ سنت شرومنی روہیداس کے 647ویں یومِ پیدائش کے موقع پر رویندر ناٹیا مندر کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
بھاگوت نے کہا کہ جب ہم روزی روٹی کماتے ہیں تو سماج کے تئیں بھی ہماری ذمہ داری پیدا ہوجاتی ہے۔ کوئی کام چھوٹا یا بڑا کیسے ہوسکتا ہے۔
اپنے خالق کی نظر میں ہم سب مساوی ہیں، کوئی ذات یا فرقہ نہیں ہے۔ یہ اختلافات ہمارے پادریوں / پنڈتوں نے پیدا کیے ہیں، جو غلط ہے۔