دہلی

پچھڑے طبقات کی بہبود کیلئے ذات پات کی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔ آرایس ایس کا یوٹرن

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے آج کہا کہ اگر پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے تو اُسے اِس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن اِس چیز کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

نئی دہلی: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے آج کہا کہ اگر پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے تو اُسے اِس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا لیکن اِس چیز کو سیاسی مفاد کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

سنگھ پریوار نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کے اس تبصرہ کی اہمیت کو بھی گھٹاکر پیش کرنے کی کوشش کی کہ پارٹی کو اب کسی نظریاتی سرپرست کی ضرورت نہیں اور کہا کہ یہ ”خاندانی (آپسی) معاملہ“ ہے اور اندرونی طور پر اسے سلجھالیا جائے گا۔

پلکڑ میں اپنی کوآرڈنیشن کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے اختتام پر آر ایس ایس کے قومی میڈیا انچارج سنیل امبیکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوسماج میں ذات پات اور اِس سے متعلق رشتے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ قومی یکجہتی اور سالمیت کے نقطہ نظر سے بھی یہ چیز اہمیت کی حامل ہے۔

لہٰذا اِس سے سنجیدگی کے ساتھ نمٹا جانا چاہئے انتخابی بنیادوں یا سیاسی بنیادوں پر نہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے ذات پات کی مردم شماری کرانے کے مسئلہ پر آرایس ایس کے موقف کے بارے میں امبیکر نے کہا یقینا برادری یا ذات کی تمام فلاحی سرگرمیوں کے لئے (سروے کرایا جانا چاہئے)۔ اِس مقصد کے لئے حکومت کو اعداد و شمار درکار ہوتے ہیں۔

اُس نے پہلے بھی ایسے اعداد و شمار حاصل کئے ہیں اور ایک بار پھر حاصل کرسکتی ہے لیکن صرف پچھڑے طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے یہ کام کیا جانا چاہئے۔

انتخابی مقاصد کے لئے سیاسی ہتھیار کے طور پر نہیں۔ آرایس ایس اور اس سے ملحقہ جماعتوں خاص طور پر بی جے پی کے ساتھ تال میل کے موجودہ موقف کے بارے میں دریافت کرنے پر امبیکر نے کہا کہ سنگھ پریوار کا مشن یہ ہے کہ ملک کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے اور اسے پیش پیش رکھا جانا چاہئے چاہے کچھ بھی ہو۔ امبیکر نے کہا کہ ہمارا مشن سب پر واضح ہے۔ یہ خاندانی معاملہ ہے۔

اِس مسئلہ کو باہمی طور پر حل کرلیا جائے گا۔ یہاں سہ روزہ میٹنگ ہوئی ہے، سب ہی نے اِس میں شرکت کی ہے اور سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے۔