ذات پات کا نظام ہندوستانی معاشرے میں عدم مساوات کی جڑ ہے: راہول گاندھی
امریکہ کے دورے پر گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ملک میں ہر ایک باشندے کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ذات پات کی مردم شماری کی جائے اور کمزور اور پسماندہ طبقوں کے لیے ریزرویشن سسٹم کو 50 فیصد سے زیادہ بڑھایا جائے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ذات پات کا نظام ہندوستانی سماج میں عدم مساوات کی جڑ ہے اور بہوجن طبقہ کے تمام لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ملازمتوں میں ریزرویشن کی حد میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔
امریکہ کے دورے پر گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ملک میں ہر ایک باشندے کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ذات پات کی مردم شماری کی جائے اور کمزور اور پسماندہ طبقوں کے لیے ریزرویشن سسٹم کو 50 فیصد سے زیادہ بڑھایا جائے۔
راہول گاندھی نے کہا، ‘ہندوستان میں ذات پات بنیادی مسئلہ ہے – سماجی عدم مساوات کی جڑ ہے۔ اس کو حل کرنے کے لیے ریزرویشن پر 50 فیصد کی حد کو ختم کیا جانا چاہیے – تمام طبقات کو ان کا منصفانہ حصہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "ذات کی مردم شماری بہوجن طبقے کو ناانصافی کی اس دلدل سے نکالنے کے لیے جامع منصوبے بنانے کی بنیاد بنے گی۔