مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع

یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل کے لیے امریکی سفیر مائیک ہکابی، لبنان کے لیے امریکی سفیر مشیل عیسیٰ اور اسرائیل و لبنان کے کئی اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، اسرائیل کے لیے امریکی سفیر مائیک ہکابی، لبنان کے لیے امریکی سفیر مشیل عیسیٰ اور اسرائیل و لبنان کے کئی اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حوالے سے بتایا کہ "ملاقات بہت کامیاب رہی۔”

انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ اسے حزب اللہ سے محفوظ رہنے میں مدد دی جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ مستقبل قریب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی میزبانی کے منتظر ہیں، تاہم انہوں نے اس ملاقات کے لیے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔