تلنگانہ

وزیراعلیٰ ریڈی کا آر ٹی سی ڈرائیور کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار، اہل خانہ کو تعاون کا یقین

ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے شنکر گوڈ کی آتما کے سکون اور اہل خانہ کے لیے اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل کی پراتھنا کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز آر ٹی سی ڈرائیور شنکر گوڈ کی خودکشی پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔

ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے شنکر گوڈ کی آتما کے سکون اور اہل خانہ کے لیے اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل کی پراتھنا کی۔

ریونت ریڈی نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جذبات میں آکر لیے گئے ایک فیصلے نے پورے خاندان کو گہرے غم میں ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت آر ٹی سی ملازمین کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ