انٹرٹینمنٹ

رانی کے 30 سالہ آئکونک سینماسفر کا جشن

آدتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم "مردانی 3" 30 جنوری 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

ممبئی : بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ہندستانی فلم انڈسٹری پوری طرح متحد ہو کر ان کی پسندیدہ اداکارہ رانی مکھرجی کے 30 سالہ شاندار سینما سفر کا جشن "مردانی 3” کے ساتھ منا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مزید 2گارنٹیز پر عمل آوری کے اعلان پرگاندھی بھون میں مہیلا کانگریس کا جشن
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
مناسب ہدف کا تعین اور سخت محنت کیریئر میں کامیابی کی ضمانت۔ مانو میں طلبہ کا تعارفی پروگرام
نوین الحق نے کوہلی‘کوہلی کے نعروں پر خاموشی توڑی
سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار

رانی مکھرجی، رنبیر کپور کی ڈیبیو فلم "سانوریا” میں ان کی کو اسٹار تھیں اور ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں، جب انہیں سب سے زیادہ حمایت کی ضرورت تھی، رانی نے ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ اسی وجہ سے رنبیر ہر فلم اور ہر پرفارمنس میں رانی کی کامیابی کے لیے دل سے دعا کرتے ہیں۔

رنبیر کپور نے مزید کہا،“رانی مکھرجی کی 30 سالہ آئکونک وراثت کا جشن منانے کے لیے پورے انڈسٹری کا آگے آنا واقعی حیرت انگیز ہے۔ میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ رانی صدیوں تک یاد رکھی جانے والی اداکارہ ہیں۔ ابھیراج میناوالا کے ہدایتکاری میں اور آدتیہ چوپڑا کی پروڈکشن میں بننے والی فلم "مردانی 3” 30 جنوری 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی