مرکز نے ایم ایم ٹی ایس کی توسیع کومنظوری دے دی
وزیرریلوے نے اعلان کیا کہ طویل عرصہ سے مسافرین اور عوامی نمائندے جس توسیع کا مطالبہ کر رہے تھے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے مرکز نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شہریوں کے لئے وزیرریلوے اشونی ویشنو نے خوشخبری سنائی ہے۔ ایم ایم ٹی ایس کی توسیع کو مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے۔
وزیرریلوے نے اعلان کیا کہ طویل عرصہ سے مسافرین اور عوامی نمائندے جس توسیع کا مطالبہ کر رہے تھے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے مرکز نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں کہا کہ حیدرآباد شہری حدود میں 102.4 کلومیٹر طویل 6 راستوں پر نئی ریلوے لائنوں اورفلک نما۔عمدہ نگر جیسے اہم علاقوں میں ڈبلنگ کے تعمیراتی کام کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کاموں کو تقریباً 1,169 کروڑ روپے کے تخمینی لاگت سے انجام دیا جائے گا۔ یہ توسیعی کام جلد ہی ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے تحت شروع ہوں گے۔
اس منصوبے کے تحت گھٹکیسر سے مولالی سی۔کابن تک 12 کلومیٹر نئی لائن، فلک نما۔عمدہ نگر ڈبلنگ لائن 1.4 کلومیٹر، صنعت نگر۔ مولالی بائی پاس ڈبلنگ لائن 22 کلومیٹر، تیلاپور۔
رام چندراپورم کے درمیان نئی 5 کلومیٹر لائن، میڑچل۔بولارم ڈبلنگ لائن 14 کلومیٹر، سکندرآباد۔بولارم کے درمیان 15 کلومیٹر ریلوے لائن کے الیکٹریفکیشن کے کام کئے جائیں گے۔