شمال مشرق

مرکز کو ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، خواتین کوٹہ کیلئے آئین میں ترمیم کرنی چاہیے: اسٹالن

اسٹالن نے 2015 میں کی گئی ذات پات کی مردم شماری کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے مرکز سے کہا کہ ایس سی / ایس ٹی کے لئے ریزرویشن کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے۔

چینائی: ٹاملناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے 2015 میں کی گئی ذات پات کی مردم شماری کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے مرکز سے کہا کہ ایس سی / ایس ٹی کے لئے ریزرویشن کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

 اور بی سی اور ایم بی سی کے لئے مناسب کوٹہ ہونا چاہئے اور اس کی قومی سطح پر نگرانی کی جانی چاہئے منڈل کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے کے زبردست حامی اسٹالن نے کل رات یہاں (یہ تقریب دہلی میں منعقد کی گئی تھی) سماجی انصاف کے لیے ہندوستان پر دوسری قومی کانفرنس سے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔

 اس بات کا اعادہ کیا کہ سماجی انصاف کسی خاص ریاست تک ہی محدود نہیں ہے،بلکہ جب بی جے پی برسراقتدار تھی تو یہ پورے ہندوستان کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ منڈل کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا ’’ ذاتوں اور برادریوں کی گنتی کا پیمانہ الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ ہوسکتا ہے۔ تمل ناڈو 69 فیصد ریزرویشن پر عمل کرتا ہے۔ اگرچہ دیگر ریاستوں میں فیصد مختلف ہے، لیکن ریزرویشن کا مسئلہ ہر جگہ ایک جیسا ہے اور اسے نظرانداز کیا جاتاہے۔