بھارت
ٹرینڈنگ
کینیڈا میں مقیم ہندوستانی انتہائی احتیاط برتیں، اڈوائزری جاری
۔ ہندوستانیوں اور ہندوستانی طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مداد ایپ کے ذریعے اوٹاوا انڈین ہائی کمیشن/ وینکوور/ ٹورنٹو قونصلیٹ میں رجسٹر ہوں۔
دہلی: وزارت خارجہ نے ہندوستانیوں اور ہندوستانی طلباء کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جو کینیڈا میں مقیم ہیں یا سفر کررہے ہیں۔ کینیڈا میں بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں، مجرمانہ تشدد اور نفرت انگیز جرائم کے پیش نظر انتہائی چوکسی کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں ہندوستان مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرنے پر ہندوستانی سفارت کاروں اور ہندوستانیوں کے ایک حصے کو نشانہ بنانے کا بھی ذکر ہے۔ کینیڈا میں ایسی جگہوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جہاں ایسے واقعات پیش آئے ہیں۔
کینیڈا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی طلباء کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہندوستانیوں اور ہندوستانی طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مداد ایپ کے ذریعے اوٹاوا انڈین ہائی کمیشن/ وینکوور/ ٹورنٹو قونصلیٹ میں رجسٹر ہوں۔
a3w