دہلی

سیلاب زدہ ریاستوں کی مالی امداد میں مرکز کا دہرا معیار: کانگریس

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ کل خودساختہ غیرطبعی وزیراعظم نے کہا تھا کہ وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) وکست ریاستوں پر منحصر ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کے دن مرکز پر سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کو فنڈس مختص کرنے میں ”دہرے معیار“ کا الزام عائد کیا۔ اُس نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے پر ہماچل پردیش کے عوام سے ”انتقام“ لیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس
بی جے پی، ٹیکس دہشت گردی پر اتر آئی ہے: جئے رام رمیش (ویڈیو)

 کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ کل خودساختہ غیرطبعی وزیراعظم نے کہا تھا کہ وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) وکست ریاستوں پر منحصر ہے۔ 2023ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکومت ہماچل پردیش نے بار بار مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت سیلاب کو قومی آفت سماوی قرار دے، لیکن وزیرفینانس نرملا سیتارمن نے بار بار اِس مطالبہ کو مسترد کیا۔

ایکس پر پوسٹ میں جئے رام رمیش نے کہا کہ اپنی بجٹ تقریر میں آبپاشی اور سیلاب کی روک تھام کے لئے وزیرفینانس نے دہرے معیار کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کو مالی امداد گرانٹس کی شکل میں ملے گی، جبکہ ہماچل پردیش کو جہاں کانگریس کی حکومت ہے یہ امداد کئی سطح کی ترقیاتی امداد کی شکل میں ملے گی، یعنی اسے قرض چکانا پڑے گا۔

 پہاڑی ریاست ہماچل پردیش کو ہمیشہ مالی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ اُس پر قرض کا مزید بوجھ پڑے گا۔ یہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ووٹ نہ دینے والے عوام سے انتقام کے سوال کچھ بھی نہیں۔

a3w
a3w