حیدرآباد

سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈکو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے مرکزی حکومت کی منظوری

اس سلسلہ میں واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں۔وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کنٹونمنٹ بورڈ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کی خصوصی پہل کی۔

حیدرآباد: سکندرآباد کنٹونمنٹ کے رہنے والوں کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے کنٹونمنٹ بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والے شہری علاقوں کو گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

اس سلسلہ میں واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں۔وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کنٹونمنٹ بورڈ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کی خصوصی پہل کی۔

انہوں نے دورہ دہلی کے موقع پر وزیردفاع سے ملاقات کی۔انہوں نے اس سلسلہ میں نمائندگی کی جس پرمرکزی حکومت نے برطانوی دور سے چل رہے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو منسوخ کرکے بلدیات میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مہینے کی 25 تاریخ کو، مرکزی دفاعی سکریٹری نے ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ریاستی حکومت انضمام کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

مرکزی وزارت دفاع کے فیصلہ کے مطابق کنٹونمنٹ کے شہری علاقوں کو جی ایچ ایم سی میں ضم کردیا جائے گا۔

وہاں کے عوام کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات اور انفراسٹرکچر مفت میں جی ایچ ایم سی کو منتقل کردی جائیں گی۔ جی ایچ ایم سی کے دائرہ کار کوکنٹونمنٹ کے رہائشی علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔

a3w
a3w