دہلی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی پہلگام دہشت گردانہ حملہ کی مذمت اور مہلوکین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت

مولانا نے اس حادثہ میں مر نے والے اور شدید طور پر زخمی ہو جانے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری دلی ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اس واقعہ کی جلد ازجلد تحقیق کر وائے اور ملوث پائے گئے افراد کے خلاف سخت کارروائی کر ے۔

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ جموں کشمیر کے پہلگام علاقے میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس المناک واقعہ میں مرنے والوں اور شدید طور پر زخمی ہو جانے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کر تا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
رانچی میں مسلم پرسنل لابورڈ کی وقف کانفرنس
پہلگام حملے کی مذمت پر اسد الدین اویسی کو خراجِ تحسین، مدینہ سرکل پر پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا گیا
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل مارچ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کل جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہو ئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس واقعہ کی تحقیق کر وائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

مولانا نے اس حادثہ میں مر نے والے اور شدید طور پر زخمی ہو جانے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری دلی ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ اس واقعہ کی جلد ازجلد تحقیق کر وائے اور ملوث پائے گئے افراد کے خلاف سخت کارروائی کر ے۔

مولانا نے اس پر سخت حیرت کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی زبر دست موجودگی اور سرحدوں پر فوج کی تعیناتی اور چوکسی کے باوجود ایسے واقعات کیوں ہو جاتے ہیں؟ یہ یقیناً ہماری سیکوریٹی نظام کی بدترین ناکامی ہے۔ ہم امید کر تے ہیں کہ حکومت جموںوکشمیرمیں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ کرے گی تاکہ مقامی افراد اور سیاحوں کی حفاظت کا معقول انتظام ہوسکے۔