شمالی بھارت

مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو

مرکز میں موجودہ این ڈی اے حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور بہت جلد گر جائے گی۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و لوک سبھا کے ایم پی اکھلیش یادو نے یہ دعویٰ کیا۔

کولکتہ: مرکز میں موجودہ این ڈی اے حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور بہت جلد گر جائے گی۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و لوک سبھا کے ایم پی اکھلیش یادو نے یہ دعویٰ کیا۔

متعلقہ خبریں
اکھلیش یادو کی کولکتہ میں کل ترنمول ریالی میں شرکت
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بی جے پی نے ویکسین کمپنی سے جبری وصولی کرکے عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا: اکھلیش یادو
پلوامہ کے شہیدوں کی بیویوں کا منگل سوتر کس نے چھینا؟ڈمپل یادو
بی جے پی کی فلم پہلے ہی دن فلاپ: اکھلیش یادو

یادو نے ترنمول کانگریس کی جانب سے کولکتہ میں منعقدہ یوم شہیداں ریالی سے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ حکومت چند دن کی مہمان ہے۔ یہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گی اور بہت جلد گر جائے گی۔ مغربی بنگال اور اترپردیش نے بی جے پی کا صفایا کردیا ہے۔ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بی جے پی کا موجودہ مرکزی حکومت کو چلانے کے لئے اتحادیوں پر انحصار کرنے کے لئے مضحکہ بھی اڑایا۔ یادو نے کہا کہ وہ جو چاہیں کرسکتے ہیں مگر یاد رکھیں کہ جب بڑے پیمانے پر بیداری پیدا ہوتی ہے تو جھوٹے پروپیگنڈے کو جھٹکے لگتے ہیں۔

ہم نے کبھی منفی سیاست کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ بہت جلد ایک تبدیلی ہوگی۔ ہمیں عوام کی خاطر متحد رہنا پڑے گا۔ ہمیں تبدیلی لانا پڑے گا۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کی ستائش کی اور مغربی بنگال میں پارٹی کے شاندار نتائج کے لئے ان کے رول کی سراہنا کی۔

یادو نے کہا کہ وہ 2021 کے انتخابات میں حادثہ کی وجہ سے چل نہیں سکیں مگر وہ پلاسٹرلگائے گئے پاؤں کے ساتھ اپنی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہیں۔ اس وقت میں نے کہا تھا کہ لڑنے اور آگے بڑھنے والی صرف ایک ہی لیڈر ہیں چند قائدین جدوجہد کے لئے اپنی زندگیوں کو جوکھم میں ٖڈالتے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر مغربی بنگال کی عوام ”دیدی“ کی تائید کرتی رہیں تو وہ اپنے خلاف کسی بھی سازش سے مقابلہ کے قابل رہیں گی۔ فرقہ پرست طاقتیں صورتحال کو مکدر کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ چنانچہ آپ کو اس سے مقابلہ کے لئے مسلسل دیدی کی تائید کرنا پڑے گا۔

a3w
a3w