دیگر ممالک

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک

تمولیپاس ریاست کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے لکھاکہ "اس حادثے میں 9 افراد کے ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مزید اطلاعات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی دستیاب ہوں گی۔"

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے شہر سیوداد ماڈیرو میں ایک چرچ کی چھت گرنے سے 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ اطلاع پیر کو میکسیکو کے پبلک سیکیورٹی سیکریٹریٹ کے علاقائی شعبے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔

تمولیپاس ریاست کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے لکھاکہ "اس حادثے میں 9 افراد کے ہلاک اور 40 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مزید اطلاعات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی دستیاب ہوں گی۔”

میڈیا نے بتایا کہ امدادی کارکن مزید 30 افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

علاقائی سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹر پر کہاکہ "دس افراد کے ہلاک اور 60 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے 23 کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ چرچ کی چھت مبینہ طور پر پیر کو نام رکھنے کی تقریب کے دوران گر گئی۔‘‘

انتظامیہ اس بات سے بے خبر ہے کہ چھت گرنے کے وقت کتنے افراد نیچے موجود تھے؟ سیکورٹی وزارت نے کہا کہ حادثہ عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے پیش آیا۔ جائے حادثہ پر ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔