تلنگانہ

نامو حیدرآباد کے لوگو کی رسم اجرائی

وزیر اعظم نریندر مودی کی اسکیموں اور نظریات سے متاثر حیدرآباد کے نوجوانوں کی جانب سے نامو حیدرآباد کا قیام عمل میں لایا گیا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کی اسکیموں اور نظریات سے متاثر حیدرآباد کے نوجوانوں کی جانب سے نامو حیدرآباد کا قیام عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

آج رکن بی جے پی اراکین عاملہ ومہیلا مورچہ قائد ڈاکٹر پدما وی نینی کے ہاتھوں نامو حیدرآباد کے لوگو کی نقاب کشائی اور ویب سائٹwww.namohyderabad کا افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نامو حیدرآباد کے صدر آزاد بابو نے اپنی مستقبل کی سرگرمیوں اور نامو حیدرآباد کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے نظریات اور فکر کو نوجوانوں تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔ کنوینر نامو حیدرآباد اشوک پٹنائک نے کہا کہ سماج میں نوجوانوں کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔

ہم نوجوانوں میں حکومت کی پالیسیز کو عام کرنے اور سماج کی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے شعوربیدار کرنا چاہتے ہیں۔